راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ،متعدد زخمی ،فوجی جوان لانس حوالدار عباس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دہشتگردقریبی تھانے ،بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرر ہے تھے،بروقت کارروائی کے ذریعے مذموم عزائم کوناکام بنا دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں14 دہشتگرد ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے،دہشتگردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور بارودی مواد بھی موقع پر تباہ کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا لانس حوالدار عباس نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بلوچستان میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 14 ہشتگرد جہنم واصل، جوان شہید



















