لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں گندم و آٹے کی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی،اجلاس میں پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ کیاگیا۔
مریم نوازنے صوبے میں آٹے وگندم کے نرخ میں استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خریدنے کی منظوری دےدی،صوبے میں آٹے کا نرخ اورویٹ مارکیٹ کے استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خرید ی جائے گی اور عوام کےلئے سستی روٹی ،آٹا یقینی بنانے کےلئے فلورملوں کو گندم 3300 روپے من فراہم کی جائے گی،اجلاس میں پنجاب سے دوسروں صوبوں بالخصوص کے پی اورسندھ کو گندم کی فراہمی روکنے کے تحفظات پر غورکیاگیا۔
ویڈیو لنک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا پنجاب سے کسی صوبے کو گندم کی فراہمی روکنے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں کی گئی،گندم کے سٹاک ڈکلیئر کرنے کا عمل جاری ،مکمل ڈیٹا تیاری کے مراحل میں ہے،پنجاب میں گندم کی موجودہ فصل کا دانہ نسبتاً چھوٹا،صوبے کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے سٹاک ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے،غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعدپنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کافرض ضرورادا کرےگا۔
مریم نواز نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کی منظوری دےدی


















