امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ایرانی وزارت خارجہ

تہران (مشرق نیوز) ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے حالیہ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ایک عارضی محفوظ راستے کے قیام کے حوالے سے عمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے محض عمان کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا کافی نہیں ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے تب تک اس اہم سمندری راستے کی صورتحال جوں کی توں برقرار رہے گی۔