اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان، بیلاروس نے اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لےجانے پر اتفاق کرلیا، اسلام آباد میں پاکستان ، بیلاروس کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے و تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔
وزیر تجارت جام کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ،بیلاروس کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون و مشترکہ مفادات پر مبنی ،تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی روابط کو نئی سطح پر لےجانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوں ممالک نے زراعت، صنعت، توانائی، ٹیکنالوجی، دفاع، صحت ، فارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، مشترکہ ورکنگ گروپ اور ترجیحی تجارتی نظام پر فزیبلٹی سٹڈی سے نئی تجارتی و سرمایہ کاری راہیں کھلیں گی۔
جام کمال نے کہادستخط شدہ پروٹوکول دونوں ممالک کے درمیان شعبہ وار تعاون کےلئے جامع روڈ میپ ،ہنرمند افرادی قوت، سکلز ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل معیشت اور چھوٹے و درمیانے کاروبار کے فروغ میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا،پاکستان ،بیلاروس کی دوستی باہمی احترام، مشترکہ خوشحالی و تعاون کے عزم کےساتھ مزید مستحکم ہوگی ،پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کے دسویں اجلاس کا منتظر ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈیزنس ماروز نے ملاقات کی،دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ،دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو مزید آگے بڑھانے ،اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،ادارہ جاتی تعاون کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لےجانے پر اتفاق

















