گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر،خام مال کی قلت


اسلام آباد،کراچی: (بیورورپورٹ)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر،خام مال کی قلت، ایف پی سی سی آئی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا وفاقی ،صوبائی حکومتوں کےساتھ مذاکرات مکمل ناکام ،ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، چاہے 6 ماہ لگ جائیں،ہڑتال پرامن اور جائز مطالبات کےلئے ہے،مطالبات کی مکمل منظوری تحریری طور پر ہوگی تو ہی ہڑتال ختم کر نے کااعلان کریں گے۔

دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث خام مال کی ترسیل رک گئی ،صنعتوں کا چلنا محال ،کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں،حکومت ،گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مفاہمت کرانے کےلئے تیار ہےں، طویل ہڑتال سے صنعت، تجارت ،معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے،حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر رد و بدل کے موجودہ نظام پر بھی نظرثانی کرنی چاہیے