اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)حکومت نے منافع مارجن بڑھانے کامطالبہ مان لیا،پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کردی۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاملاقات میں ماحول اچھا نہیں رہا تاہم بعد ازاں وزیر پٹرولیم نے آدھا گھنٹہ فون پر بات کرکے منافع مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی،وزیراعظم سے خصوصی منظوری لےکر منافع مارجن1.34روپے بڑھانے کا عندیہ دیا گیا،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کےلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین طارق حسن نے کہا حکومت نے تمام پمپس کو 23 مارچ 2027 تک ڈیجیٹل کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے،قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے نظام کو تبدیل کرکے 7روز تک کیا جا سکتا ہے۔
حکومت نے منافع بڑھانے کامطالبہ مان لیا،پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کردی

















