اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہاہے آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کم کرنے کےلئے راضی نہیں،کوئی متبادل آپشن مل گیا تو شاید راضی ہوجائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
علی پرویز ملک نے کہا ریگولیٹر کی ذمہ داری ہے قیمتوں پر شراکت داروں کو اکٹھا کرکے فیصلہ کرے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیاراوگرا کو دےدیا ، قیمتیں طے کرنے کا طریقہ کار اوگرا کی ویب سائٹ پر موجود ہے،چیئرمین اوگرا کےلئے انٹرویو ہوئے مگر کوئی مناسب بندہ نہیں ملا، تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا ۔
IMFپٹرولیم لیوی کم کرنے کےلئے راضی نہیں، علی پرویز ملک


















