لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت دیہی خواتین کو مالی طور پربااختیارو خودمختاربنانے کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے،اینی شی ایٹو ”شی تھریڈز“کےلئے 310ملین کا بجٹ مختص کیا گیا۔
ٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کےلئے شی تھریڈز اپنی نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے،سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے نے کہاوزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر ”شی تھریڈز“ میں خواتین کےلئے 15000 ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ،ٹرانسپورٹ الاونس بھی دیا جائیگا، صوبے بھر کے دیہات سے 18 سے 45 سالہ مڈل پاس خواتین ”شی تھریڈز“ کا حصہ بن سکتی ہیں، ”شی تھریڈز“ پروگرام کے تحت دیہی خواتین کےلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے 10 مختلف تربیتی ٹیکسٹائل کورسزکرائے جارہے ہیں۔
لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ ،فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسزکامیابی سے جاری ہے، 2 سال میں اڑھائی ہزارسے زائد خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز کا مکمل کر چکیں ،773 خواتین کوٹریننگ مکمل کرتے ہی نوکری مل گئی، ”شی تھریڈز“پروگرام کے تحت 1150 خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ جاری ہے ، اگلے سال مزید1350 خواتین کوٹریننگ کرائی جائیگی، شی تھریڈز پروگرام میں خواتین کےلئے انڈسٹریل سٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر ، برک کٹنگ ایکسپرٹ ،اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر، پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ ٹریننگ کورسز کرائے جاتے ہیں، پیٹرن ڈرافٹنگ اینڈ گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول، گارمنٹ فنشنگ، پیکر اور گارمنٹ ویکسنگ کے ٹیکسٹائل ٹریننگ دی جاتی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختارو بااختیار بنانا عزم ، ہنر مندعورت قابل قدر قومی ا ثاثہ ثابت ہوگی، ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہنرمندخواتین کےلئے روزگار کے بے پنا ہ مواقع موجود ہیں،دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تکنیکی خرابی کی بنا پر مظفر آباد کے قریب آرمی کاہیلی کاپٹر گرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنےوالوں کو خراج عقیدت پیش ،خاندانوں سے ہمدردی و تعزت کا اظہار کیا ۔
مزید برآں مریم نواز نے مری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے رپورٹ طلب کرلی اور زخمی افراد کوبہترین علاج کی ہدایت کردی۔
دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ شروع



















