اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں عد م پیشی،وکیل کے ذریعے تحریری جواب جمع ،4ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔
نورین نیازی نے اپنے جواب میں سوالات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا نوٹس میں الزامات و متعلقہ قانونی شقیں واضح نہیں ،این سی سی آئی اے شکایت اور الزامات کی مکمل تفصیلات فراہم کرے۔
تحریری جواب میں نورین نیازی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاوہ قانون کے دائرے میں مکمل تعاون کریں گی ،اپنے آئینی و قانونی حقوق محفوظ رکھتی ہوں۔
وکیل فیصل ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی بیرون ملک ہیں،فوری پاکستان آنا ممکن نہیں،این سی سی آئی اے سے 4 ہفتوں کی مہلت مانگ لی،نورین نیازی محب وطن ،تمام ریاستی اداروں کا احترام کرتی ہیں ،قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیے۔
نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں عد م پیشی،مہلت مانگ لی



















