لاہور:(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی ، سموگ کے خاتمے کےلئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ میں نیسلے فیکٹری کے بائیو ماس سٹیم پلانٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا،شیخوپورہ نیسلے فیکٹری میں جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ تقریباً 45 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم کیاگیا،جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ فصلوں کی باقیات جلانے کا ماحول دوست ، پائیدار متبادل ہو گا۔
جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ سالانہ تقریباً 72 ہزار ٹن زرعی باقیات ایندھن کے طور پر استعمال کرےگا،پلانٹ منصوبے سے ایندھن کی مد میں سالانہ تقریباً 21 لاکھ 50 ہزار ڈالر بچت ہو گی، بائیوماس سٹیم پلانٹ سے سالانہ تقریباً 24 ہزار 345 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔
مریم نواز نے پاکستان کےلئے نیسلے کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہابائیو ماس سٹیم پلانٹ پاکستان میں سرکلر اکانومی ،قابل تجدید توانائی کی نمایاں مثال ،منصوبہ حکومت پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ، صاف فضا و صنعتی ترقی کی ترجیحات سے مکمل ہم آہنگ ہے، موسمیاتی بہتری کےلئے بھرپور معاونت کی جائے گی، نیسلے سمیت موسمیاتی بہتری کےلئے سرگرم ہر ادارے کےلئے دروازے کھلے ہیں ۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے داتا دربار کے عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات کے آغازپر زائرین ،عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاداتا دربار آنے والے زائرین قابل قدر مہمان ہیں، سہولت پر توجہ ،جامع انتظامات کو یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
بائیو ماس سٹیم پلانٹ کا ڈیجیٹل افتتاح ،موسمیاتی بہتری کیلئے بھرپور معاونت کرینگے،مریم نواز


















