باکو،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایک اور اہم سنگ میل عبور،پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا،پاکستانی فلموں نےعالمی سطح پر چوتھی بڑی کامیابی سمیٹی۔
آذربائیجان میں 7 سے 10 دسمبر تک ہونےوالے باکو سنیما فلم فیسٹیول میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی، فیسٹول کے دوران 3 پاکستانی فلموں کی خصوصی نمائش کی گئیں، فلم ویلکم ٹو دی پنجاب نے بہترین آڈینس ایوارڈ اپنے نام کیا،فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک ، ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں۔
پاکستانی وفد کے مطابق ایوارڈ عالمی سطح پر پاکستانی سینما کے بڑھتے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے، قبل ازیں پاکستانی فلموں نے 2025 میں متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ڈیجیٹل، میڈیا ،فلم پالیسی ادارہ عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی کو موثر بنانے، ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینے اور انٹرنیشنل کو پروڈکشن کے نئے دروازے کھولنے کےلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ، پاکستانی فلموں کی حالیہ کامیابیاں تخلیقی شعبے کی بڑھتی معیاریت اور دنیا بھر میں رسائی کی علامت ہے۔
ایک اور اہم سنگ میل عبور،پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نےعالمی ایوارڈ جیت لیا


















