اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف ،20 کروڑ یا کم سالانہ ٹرن اوور والوں پر اطلاق ،کم از کم 25 ہزار ادا کرنا ہوں گے۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹیکس نظام میں وسعت لانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں ،شرح بڑھانے کی بجائے کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ دہندگان پر بوجھ کم کیا جا سکے،گزشتہ سال سیلاب ،مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود معیشت مستحکم ،حکومت نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ اپنے وسائل سے کیا، کسی بیرونی مدد کی ضرورت پیش نہیں آئی، ملک میں ایک منصفانہ اور موثر ٹیکس نظام کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا چھوٹے دکانداروں کےلئے فکس ٹیکس سکیم تاجروں ،انجمن تاجران کی مشاورت سے تیار کی گئی ،اطلاق 20 کروڑ یا کم سالانہ ٹرن اوور والوںپر ہوگا،دکاندار اپنی مرضی سے موجودہ ٹیکس نظام میں بھی رہ سکتے ہیں،سکیم میں شامل دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے خصوصی شناختی پلیٹ جاری کی جائےگی، دکان کا نام، این ٹی این اور ٹیکس معلومات درج ہوں گی،پلیٹ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے ایف بی آر انسپکٹر تصدیق کرےگا ،کیو آر کوڈ سکین کیے بغیر کسی انسپکٹر کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت نے کہا سکیم میں شامل دکانداروں کو عمومی آڈٹ سے استثنیٰ ،کسی خصوصی آڈٹ سے قبل تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائےگی، آڈٹ معاملات کےلئے باقاعدہ کمیٹی قائم،30 سے 40 لاکھ چھوٹے دکاندار وں کوٹیکس نیٹ میں لانا اہم سنگ میل ثابت ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کی حمایت سے سکیم کو نافذ کیا جا رہا ہے،تاجروں کےساتھ ملکر سکیم کو کامیاب بنائیں گے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا دکاندار کو کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانا ہوں گے ،ٹرن اوور کی مقدار زیادہ ہوگی تو اس حساب سے ایک فیصد ٹیکس ہوگا،ود ہولڈنگ ٹیکس اگر پہلے سے کٹا ہوا ہے تو ایڈجسٹ ہوگا۔
چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف،2 کروڑ یا کم سالانہ ٹرن اوور والوں پر اطلاق

















