افغانستان ہندوتوا کی جنگ لڑ رہا ہے، بات نہ مانی تو کھلی جنگ ہوگی،وزیردفاع


اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے افغانستان ہندوتوا کی جنگ لڑ رہا ہے، بات نہ مانی تو کھلی جنگ ہوگی،دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان، تمام صوبوں کی بقاءکی جنگ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاافغان حکومت بھارت اور ہندواتواکی پراکسی بن گئی ،معرکہ حق میں شکست کے بعدبھارت پاکستان کےخلاف براہ راست تصادم کی جرات نہیں کرے گااب ساری جنگ کابل حکومت کے ذریعے لڑی جارہی ہے،افغانستان کےساتھ طویل گفت و شنید ،مذاکرات کئے ،کوئی نتیجہ نہیں نکلا، دہشتگردی کے معاملے پرطویل عرصے تک خیبرپختونخوا حکومت کاتعاون میسرنہیں تھا تاہم اب تعاون فراہم کیاجارہا،اچھی بات ہے دہشتگردی کےخلاف سارے ایک صفحہ پرہوں۔

وزیر دفاع نے کہاپاکستان نے پوری دیانت داری کے ساتھ 3 ملکوں ترکیہ،قطر اور سعودی عرب کے ذریعے کوششیں کیں، مشرقی سرحد ہو یامغربی ، ایک ہی دشمن بیٹھا ،دہلی اور کابل میں کوئی تفریق نہیں ،دہلی والا سلوک کابل کےساتھ بھی کرینگے، مسلح افواج بلتستان سے لیکرگوادر تک ملک کیلئے شہادتیں دے رہی ہے، سیاسی فائدہ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے بات ہونی چاہیے،طالبان حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی ختم کرنے کی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔