غذر: (مشرق نیوز)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے 18ویں ترمیم کے تحت گلگت کو مزید حقوق دلوانا ہدف ،حق حاکمیت، ملکیت یقینی بنائینگے۔
غذر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاپیپلز پارٹی کا گلگت کے عوام کےساتھ نسلوں پر محیط تعلق ،غذر کی تینوں نشستیں پیپلز پارٹی جیتے گی،کوئی چھین نہیں سکے گا،عوام بھاری اکثریت دلوائی جائے تاکہ حق ملکیت، حق حاکمیت و دیگر آئینی حقوق کے حصول کو یقینی بنا سکیں، صدر مملکت آصف زرداری نے گلگت کو شناخت دی، اب نئی نسل کی ذمہ داری ہے حقوق کے حصول کی جدوجہد کو آگے بڑھائے۔
چیئرمین پی پی نے کہاپیپلز پارٹی اقتدار میں آکر حق ملکیت پرقانون سازی ،آئینی تحفظ کو یقینی بنائے گی ،مطالبات کو وفاقی سطح پر موثر انداز میں اٹھائیں گے،پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ نہ ملا تو دیگر جماعتیں مجوزہ قانون سازی کو روک سکتی ہیں،سندھ طرز پر گلگت بلتستان میں بھی ہاوسنگ منصوبے شروع ،روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کو پارٹی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا بجٹ میں گلگت بلتستان کےلئے پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کیا جائےگا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے،پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کے بعد گلگت میں جدید ہسپتال قائم کیے جائیں گے ،عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ علاج کےلئے دور دراز شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے،عوام 7 جون کو پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگائیں،ووٹ گلگت بلتستان کے حقوق، ترقی اور روشن مستقبل کےلئے ہوگا۔
گلگت کو مزید حقوق دلوانا ہدف ،حق حاکمیت یقینی بنائینگے،بلاول بھٹو


















