مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے،حافظ نعیم الرحمن


لاہور: (اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی کسی سازش اور سمجھوتے سے اقتدار حاصل نہیں کرنا چاہتی،عوام کی حمایت سے نظام بدلیں گے،رائے عامہ کے بغیر آنے والا کوئی بھی انقلاب پائیدار نہیں ہوتا۔