لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے یوم ماحولیات پراپنے پیغام میں پنجاب میں پلاسٹک کے خاتمے کے غیر معمولی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنے کی اپیل کردی۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے گزشتہ سال فوگ میں نمایاں کمی ،ماحول کی بہتری پراظہار تشکر کیساتھ لاہور سمیت دیگر علاقوں میں نمایاں ماحولیاتی بہتری پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب ،پوری ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا غیر معیاری پلاسٹک بیگز کے استعمال پرقانونی کارروائی کیساتھ پنجاب میں خطے کی پہلی انوائرمنٹ آبزرویٹری پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا زمین خوبصورت کرہ ،حفاظت اوربقا کےلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرنا سب کا فرض ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اورسموگ کے تدارک کیلئے موثر اورپائیدار اقدامات سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،پنجاب ماحولیاتی آلودگی پر پیشگی الرٹ کی صلاحیت حاصل کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ،پہلے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم سے صوبہ بھرمیں فضائی آلودگی انڈیکٹر کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
زمین خوبصورت کرہ، حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا سب کا فرض ہے، مریم نواز


















