لندن:(مشرق نیوز)کم جونگ ان کو قتل کیا گیا تو فوری ایٹمی حملہ ہوگا،شمالی کوریا کے آئین میں اہم ترامیم کردی گئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق تبدیلی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اور قریبی مشیروں کی امریکہ ،اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں شہادت کے بعد کی گئی،آئینی ترمیم کو 22 مارچ کو پیانگ یانگ میں شروع ہونےوالے 15ویں سپریم پیپلز اسمبلی نے پہلے اجلاس میں منظور کیا۔
این آئی ایس کے مطابق کم جونگ ان شمالی کوریا کی جوہری افواج کے سربراہ ہیں تاہم نئی ترمیم میں طریقہ کار طے کر دیا گیا اگر وہ ہلاک ہو جائیں تو فوج کو کیا کرنا ہوگا،آئین کے نظرثانی شدہ آرٹیکل 3 کے مطابق اگر دشمن قوتوں کے حملوں سے ریاستی جوہری افواج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو خطرہ لاحق ہو تو جوہری حملہ خودکار اور فوری طور پر شروع کر دیا جائےگا۔
کم جونگ ان کو قتل کیا گیا تو فوری ایٹمی حملہ ہوگا،شمالی کوریا کے آئین میں اہم ترامیم



















