لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے معرکہ حق قومی تاریخ کا اہم اور قابل فخر باب ،پاک فوج نے دشمن کاغرور خاک میں ملایا،جذبے، ذہانت اور عزم کےساتھ دئیے گئے جواب کی پوری دنیا معترف ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہر پاکستانی کو فوج پر فخر، نازک صورتحال کے باوجود عوام کے چہروں پر خوف یا پریشانی کے آثار دکھائی نہیں دئیے کیونکہ قوم کو اپنے محافظوں پر مکمل اعتماد تھا،بہادر سپاہی پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اپنے عمل سے پھر ثابت کر دکھایا،پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، پاکستان زندہ باد، سب کو اپنی افواج اور قومی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے۔
معرکہ حق قومی تاریخ کا قابل فخر باب ،پاک فوج نے دشمن کاغرو ر خاک میں ملایا،عظمیٰ بخاری


















