چیف الیکشن کمشنر گلگت یکساں مواقع دیں ورنہ مستعفی ہوجائیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہاہے رکن قومی اسمبلی کو گلگت بلتستان جانے سے روکا گیا،ایک جماعت کو روک کر دوسروں کو اجازت دینا سیاسی تفریق ہے۔

اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر اور نور الحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کس اختیار کے تحت رکن قومی اسمبلی کو روکا گیا، چیف الیکشن کمشنر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں بصورت دیگر عہدے سے مستعفی ہوں،جنید اکبر کےساتھ روا رکھا گیا سلوک افسوسناک ، گلگت کے عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور ووٹ کی حفاظت یقینی بنائیں۔

اپوزیشن رہنماﺅں نے کہاحکومتی اقدامات کے باعث ہزاروں افراد گرمی میں انتظار کرتے رہے اور کئی لوگوں کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں،گلگت بلتستان جانے سے روکنا پری پول رگنگ کے مترادف ،وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گلگت کے ووٹر باشعور اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔