نئے مالی سال کا بجٹ پیش،تنخواہوں،پنشن میں اضافہ،وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب مختص

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نئے مالی سال کابجٹ پیش،تنخواہوں،پنشن میں اضافہ،وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب مختص کردئیے گئے۔


وزیرخزانہ اورنگزیب نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا پاکستان عالمی سطح پر ایسی اہمیت اختیار کرچکا آواز سنی جاتی ہے، گزشتہ سال مئی میں بھارت کومنہ توڑجواب دیا، مضبوط دفاع سالمیت کیلئے اہم ہے، امریکہ، ایران نے پاکستان پراعتماد کیا، تعلقات میں تبدیلی سول وعسکری قیادت کی بدولت ،شکر گزار ہیں،سعودی عرب کےساتھ کھڑے ہیں، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ سے تعلقات کومستحکم اورنئی بنیاد ملی، دفاعی صنعت زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن چکی ،فائٹر جیٹس کوکئی ممالک اپنی فضائیہ میں شامل کرنے کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا دنیا پاکستانی دفاعی قوت کی معترف ، بجٹ تیاری میں تعاون پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا شکرگزارہوں، بنیان مرصوص کی کامیابی تاریخ کا روشن باب ہے،پاک چین تعلقات خارجہ پالیسی کااہم ستون ،بیجنگ پاکستان کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار، پاک چین تعلقات صرف حکومتوں تک محدودنہیں، وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین نے تعلقات کونئی جہت دی،وزیراعظم کی قیادت میں حالات پرقابو پایا، معاشی کامیابیاں حاصل کیں، معاشی شرح نمو3.7فیصدتک پہنچ چکی ۔