تہران (مشرق نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت تیل اور پیٹروکیمیکل پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب قطر میں منجمد ایران کے 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر ایران کو واپس کر دئیے جائیں گے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے کام کرنے والی ایرانی اور امریکی تکنیکی ٹیموں کی آئندہ دنوں میں دوحہ میں ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ثالثوں نے کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے رابطے کے چینل قائم کر دئیے ہیں اور تکنیکی سطح کی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
قطر میں منجمد 6 ارب ڈالر کے اثاثے ایران کو واپس کر دئیے جائینگے: ایرانی صدر


















