واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر جا رہی ہے، اور امریکی فوجی دستوں کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔
جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی اور کا نہیں بلکہ صرف ہمارا کنٹرول ہے، ہماری بحریہ شاندار ہے اور ہمارے ملک کیلئے حالات بہترین جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں ایران پر اعتماد کرنے والا آخری شخص ہوں، انہوں نے مسلسل مجھ سے جھوٹ بولا ہے، اس وقت آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کا نہیں۔
امریکی فوج کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

















