اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم آپ کا پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟۔
اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا الزام تراشی کی بجائے عوام سے پوچھتے آپ کو ووٹ کیوں نہیں دئیے، عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے،میرپور ڈویژن میں عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا،بغیر ثبوت دھاندلی الزامات لگائے گئے، بلیم گیم سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
آزاد کشمیر میں صدر ،وزیراعظم پیپلز پارٹی کا پھر دھاندلی کیسے؟ امیر مقام


















