لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے خواتین کی حفاظت اور اعتماد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے پیش نظر ہر خاتون کو یہ شعور ہونا چاہیے کہ وہ کس پر اعتماد کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کنزہ ہاشمی نے ذاتی تحفظ اور ممکنہ خطرات سے متعلق سوالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات قریبی افراد بھی محفوظ ثابت نہیں ہوتے۔
انکے مطابق اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ ایسے افراد جو انہیں سب سے زیادہ محفوظ محسوس کراتے ہیں، وہی ان کی جان کیلئے خطرہ بھی بن سکتے ہیں اسلئے بہتر ہے کہ ہر کسی سے محتاط رہا جائے اور اپنی حفاظت خود کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی صورتحال میں معمولی سی تشویش محسوس ہو تو اسے نظر انداز کرنے کے بجائے اس پر توجہ دینی چاہیے۔ خواتین کی جبلت عموماً درست ہوتی ہے۔
کنزہ ہاشمی کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ خواتین کو اکثر خوف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر وہ آواز اٹھائیں تو انہیں منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ بولیں تو لوگ آپ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور اگر آپ کسی دوسری خاتون کا ساتھ دیں تو کہا جاتا ہے کہ آپ کے ساتھ بھی وہی ہونا چاہیے جو اس کے ساتھ ہوا۔ جب آپ روز ایسی خبریں دیکھتے ہیں تو خوف محسوس ہونا فطری ہے۔ ایسے ماحول میں رہتے ہوئے یہ کہنا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، حقیقت پسندانہ نہیں۔
خواتین کو شعور ہونا چاہیے وہ کس پر اعتماد کریں: کنزہ ہاشمی


















