لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباددی اور اظہار تشکرکیاہے،وزیراعلیٰ نے قائد اعظم، علامہ اقبال، محترمہ فاطمہ جناح، زعما کرام اور تمام اکابرین ،قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور تحفظ پاکستان کی جدوجہد کے شہدا اور غازیوں کو بھی خراج عقیدت ،پاکستانی قوم کے ہر فرد،حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک، معرکہ حق میں دفاع وطن کو ناقابل تسخیربنانے پر غیور افواج پاکستان اور سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہر جانباز سپاہی کو سلام پیش، اساتذہ،طلبہ، مزدوروں، کارکنوں، محنت کشوں اور ورکروں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی،مریم نواز نے کہایوم آزادی پر ہم سب کو تعمیر وطن میں اپنا اپنا بھرپور کردارادا کرنے کا وعدہ نبھانا ہوگا، آنے والی نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دیں گے۔
دریں اثنا شہروں میں سیف سٹی کے قیام سے جرم اورمجرم کے خوف سے آزادی مل گئی ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے 14اگست پرخاص اور تاریخی پراجیکٹ،پنجاب انٹیگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا،پنجاب تمام 41 اضلاع اور 2 تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ،پولیس، سی سی ڈی اور سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں سے جرائم میں تقریباً80فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ۔
مریم نوازنے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پنجاب انٹیگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کا ڈیجیٹل افتتاح کیا،وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کی سیف سٹی سکرینوں کا مشاہدہ کیا،آئی جی پنجاب راو¿ عبدالکریم نے پنجاب پولیس کی سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا،پولیس کمیونی کشن آفیسرزنے تقریب میں خطاب کے دوران اپنے تاثرات بیان کیے ،روجھان/کچے کے رہائشی نوجوان پولیس کمیونیکشن آفیسرفضل نے بلوچی زبان میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا،بھکر /دریا خان کی پولیس کمیونیکشن آفیسرخدیجہ غفارنے آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا موقع دینے پر اظہار تشکرکیا،گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے پر مامورپولیس کمیونی کشن آفیسر ایم علی نے دل کو چھولینے والی کہانی بیان کی،ملتان کے پولیس کمیونی کشن آفیسر فرحان علی نے شناخت ایپ ”میری پہچان“کے بارے میں بتایا،کوٹ رادھا کشن کے پولیس کمیونی کشن آفیسر ایم جمیل نے تاثرات بیان کیے۔
ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے خطاب میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا انٹیگریٹڈ سمارٹ سیف سٹیز نیٹ ورک، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے صوبہ بھر میں نگرانی کا موثر نظام قائم کیاگیا ، انٹیلی جنس سرویلنس،ایمرجنسی 15,انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ،رئیل ٹائم کمانڈ اینڈ کنٹرول، پیشگوئی پر مبنی پولیسنگ سسٹم، سیف سٹی پراجیکٹ میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی، ورچوئل سینٹر، ورچوئل بلڈ بینک، میثاق،ٹریفک اورانوائرمنٹ شامل ہیں ،صوبہ بھر میں 1500مزیدپینک بٹن لگائے جائیں گے،ہر تھانے میں پینک بٹن نصب ہوں گے، پولیس خدمت مرکزسمارٹ سکرین،شاپنگ سینٹرل اورعوامی مقامات پر نصب کی جائےگی، ایمرجنسی15، ڈیجیٹل شواہد اور رئیل ٹائم کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ذریعے عوام کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمروں کی مدد سے چہروں کی شناخت اور ہتھیاروں کی نشاندہی ممکن ہوگی، پنجاب سیف سٹی پبلک سیفٹی ماڈل کیلئے اقوام متحدہ کے WSIS چیمپیئن ایوارڈ اور IACP ایکسی لینس ایوارڈکے اعزازات قابل تعریف ہیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہالوگوں کےلئے حکومت جاگ رہی ہے،اللہ پاکستان کو صدا قائم و آباد اورپرچم کو سربلند رکھے،آئی جی راوعبدالکریم اورایم ڈی احسن یونس سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،سیف سٹی کیلئے سابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات کو بھی یاد رکھا جائے گا۔
انٹیگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کا افتتاح،آنیوالی نسلوں کومحفوظ پاکستان دینگے:مریم


















