صادق آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہا ہے میں نے 14برس جیل کاٹی، ایک لیڈر کوڈیڑھ سال نہیں ہوا اور چلانا شروع کر دیا،جیلوں میں عبادت کریں ،جیلیں ہوتی عبادت کےلئے ہیں۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ڈیڑھ سال میں ہی کہنا شروع ہوگئے دودھ نہیں ملتا،آنکھ خراب ہے،ریاست مدینہ کے دعوےدار اب جیل میں روزے رکھیںیہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ،صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل ،تکلیفیں کاٹیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔
صدر مملکت نے کہا ملک کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں کہ دیوالیہ ہو گیا اوراثاثے بیچیں،پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیراعظم بلاول ہوں گے۔
ڈیڑھ سال میں ہی کہنا شروع دودھ نہیں ملتا،آنکھ خراب ہے،زرداری



















