جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو،زرداری

رحیم یار خان:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہا ہے پیدا ہونے کے بعد گولیوں کی آواز سنی، مت ڈراو۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہایوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا، سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، میری مادری زبان سرائیکی ہے،بےنظیر شہید کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، میںنے بھٹو ،بےنظیر سے سیاست سیکھی،دوست ممالک کے منع کرنے کے باوجود بےنظیر نے پاکستان واپس آکر عوا م سے کیاوعدہ پورا کیا،گمان میں بھی نہیں تھا ایسا ہوگا، گاڑی میں بیٹھیں تو منع کیا جانے کی ضرورت نہیں بےنظیر نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔

صدر مملکت نے کہا پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے،ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو،عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، میری بہن کو رات کے وقت پکڑا تب یاد نہیں آیا، بےنظیر بھٹوکو 5 سال سکھر جیل میں بند کیا گیاجتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی۔