پنجاب بھر میں مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام ہو گا، عظمیٰ بخاری

لاہور:(نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 3روزہ رمضان بچت فیسٹیول میں 3 لاکھ سے زائد شہریوں کی شرکت واضح ثبوت عوام حکومتی فلاحی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،فیسٹیول میں 150 سے زائد سٹالز قائم ،اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت دی گئی ،کسی بھی شہری کی جانب سے قیمتوں یا معیار کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ستھرا پنجاب مہم کے تحت مثالی صفائی انتظامات ، لاکھوں افراد کی آمد کے باوجود صفائی کا معیار برقرار رکھا گیا،ہر تحصیل میں روزانہ 2 ہزار افراد کےلئے مفت افطاری کا اہتمام ہوگا،نگہبان رمضان کارڈ کے تحت مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے،راشن کارڈ کی رقم 3 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی تاکہ مزدور ،ورکرز بھی رمضان المبارک میں بھرپور طور پر مستفید ہو سکیں،پنجاب بھر میں 160 خصوصی مراکز فعال ،74 رمضان بازار مکمل طور پر آپریشنل ،عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا فیسٹیول میں ملٹی نیشنل کمپنیز، معروف فوڈ چینز ، مقامی وینڈرز نے 150 سے زائد گروسری و دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز قائم کیے،شہریوں نے سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا،بچوں کےلئے خصوصی پلے ایریا، شہریوں کو فری میڈیکل کیمپ و دیگر سہولیات فراہم کی گئیں،کامیاب فیسٹیول پرسلمیٰ بٹ و متعلقہ محکموں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، حکومت عوام کو معیاری ، محفوظ تفریحی و خریداری سہولیات فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہزاروں افراد کی موجودگی کے باوجود فیسٹیول میں ہراسمنٹ یا بدنظمی کا کوئی واقعہ پیش نہ آنا محفوظ پنجاب کے ویژن کی عملی تصویر ہے، خواتین، بچوں اور بزرگوں نے بلا خوف و خطر اپنے اہل خانہ کےساتھ تقریبات میں شرکت کی، وزیراعلیٰ کا ویژن ہے رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے ، عوام کا اعتماد اور دعائیں سب سے بڑا سرمایہ ہے۔