بدقسمتی سے قوم بننے لگیں تو کوئی واقعہ ہو جاتا ہے،سعدرفیق


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعدرفیق نے کہاہے سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے،4سے 25کروڑ ہوگئے پھر بھی دائروں میں سفر کر رہے ہیں، دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے۔

فیض فیسٹیول کے آخری روز پینل میں گفتگو کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہاہجوم ہیں قوم نہیں ، بدقسمتی سے قوم بننے ہی نہیں دیا گیا،قوم بننے لگتے ہیں تو کوئی واقعہ ہو جاتا ہے،سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی تو ضمانت ضبط ہو جاتی ہے،دائرے کے سفر سے نکلنے کیلئے سب کو ملکر سوچنا ہوگا۔