لاہور:(سپیشل رپورٹر) معاہدوں پر پیشرفت نہ ہونے پر پی پی رہنماوں کے شدید تحفظات ،اتحادی ہونے کے باوجود پنجاب حکومت منہ نہیں لگا رہی،جیالے پھٹ پڑے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،متعدد اجلاس بے نتیجہ ،تنظیمی بحران برقرارہے، پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماحکومت سے وعدے وفا نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں ،صوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچے و سیاسی حکمت عملی پر بھی سوالات اٹھ گئے۔
پنجاب میں پارٹی کو فعال نہ کرنے پر دباو بڑھ گیا، صدر آصف زرداری اختلافات سلجھانے لاہور پہنچ گئے،2روز لاہور میں قیام کریں گے اور اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے،بلاول ہاوس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کےساتھ اتحادی معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا جائےگا، تنظیمی معاملات بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے، ناراض رہنماوں کو اعتماد میں لینے کیلئے مشاورتی اجلاس بلا لیا گیا،صدر مملکت کے لاہور میں ڈیرے سے پنجاب کی سیاست میں نئی ہلچل کا امکان ہے۔
بھارتی سورما گھر میں ڈھیر،افریقہ نے غرور خاک میں ملا دیا،انگلینڈ نے لنکا کو دبوچ لیا
فلوریڈا ،صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک
پائیدارترقی اگلا ہدف، چینی تعاون رفتار بڑھائے گا، علی پرویز ملک
گرین لینڈ نے امریکی صدر کی بحری طبی مرکز کی پیشکش ٹھکرادی
طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ،سختی کےساتھ نمٹاجائے،اپوزیشن اتحاد
بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب
پاکستان ،بنگلہ دیشی کا تعاون و کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق
پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے،خوارج کے 7 مراکز تباہ،80سے زائد دہشتگرد ہلاک
پنجاب میں بغیر اجازت سرکاری تنصیبات اتارنا یا خرید و فروخت جرم
ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،سندھ حکومت



















