ڈھاکہ (مشرق نیوز) بنگلہ دیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں ، لیفٹیننٹ جنرل معین الرحمن چیف آف جنرل سٹاف مقرر،غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل حفیظ الرحمن کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل معین الرحمان کو چیف آف جنرل سٹاف، میجر جنرل قیصر رشید چودھری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا جبکہ میجر جنرل جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمن کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
بنگلہ دیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں، لیفٹیننٹ جنرل معین الرحمن چیف آف جنرل سٹاف مقرر



















