ہر بچہ مستقبل ،ہاتھ میں اینٹ پتھر ،لوہا نہیں، کتاب اورلیب ٹاپ دیکھناچاہتے ہیں، مریم نواز

لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ٹیم کو پانچواں وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کا وقت آ چکا ، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے، صنعتی، زرعی ترقی سے عام آدمی کےلئے آسانیوں کا دور شروع ہوگا، فلاحی بجٹ سے ہر طبقہ معاشی ترقی میں شامل ہوگا۔

دریں اثنا چائلڈ لیبرڈے پر خصوصی پیغام میںمریم نواز نے بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اعادہ،والدین کو بچوں کی تعلیم، صحت اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مریم نوازنے اپیل کی پھول جیسے بچوں سے پیار کریں، مشقت نہ کرائیں،مہذب وباوقار معاشرے میں بچوں کے حقوق کا احترام یقینی سمجھا جاتا ہے،ہر بچہ مستقبل ،ہاتھ میں اینٹ پتھر ،لوہا نہیں، کتاب اورلیب ٹاپ دیکھناچاہتے ہیں۔