بجٹ میں ریلیف ،ملک میں معاشی استحکام ،اپوزیشن تسلیم کرے،عطا تارڑ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف ،ملک میں معاشی استحکام ،اپوزیشن تسلیم کرے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عطاتار نے کہا ہاﺅس جمہوری روایات کا امین ،لیڈر آف اپوزیشن نے جس ماحول میں بات کی انہی ڈیسک سے کتابیں جلتی دیکھیں، کاغذ پھینکے جاتے رہے،50ہزار سے کم تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے ریاست کی بقا کیلئے سیاست قربان کردی، آئی ایم ایف کےساتھ میٹنگ ہوئی اگر میٹنگ نہ ہوتی تو خوشحالی نہ آتی۔

عطا تارڑ نے کہاخط لکھے جا رہے تھے پاکستان کو بیل آو¿ٹ نہ ملے،ملکی استحکام میں فیلڈ مارشل کااہم کردارایسی معیشت بنیں گے ساری دنیا دیکھے گی، پوری دنیا معترف پاکستان نے امن کےلئے کردار ادا کیا، معیشت درست سمت گامزن ہے،بجٹ پر تنقید ،احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، مثبت اقدامات کی تعریف ضرور ہونی چاہیے۔