بانی سے ملاقات ورنہ احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے، سہیل آفریدی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے بانی سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

پلوسی اور مسنگ لنک روڈ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی،صوبے میں ہر ہفتے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے، عظمت کی بحالی کےلئے 200 ارب جاری کیے گئے ، موجودہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد مزید 200 ارب فراہم کیے جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہاخیبرپختونخوا نے دہشتگردی کےخلاف جان و مال کی بے مثال قربانیاں دیں، بند کمروں میں کیے گئے غلط فیصلوں کے باعث دہشتگردی دوبارہ لوٹ آئی،ضم اضلاع میں بدامنی ریاست کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے،خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنا یا گیااب پالیسیاں تبدیل ہوں گی۔