واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کےساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، قطر کی جانب سے ملنے والے طیارے پر سفر کروں گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہاایرانی وفد کےساتھ ملاقاتیں اچھی رہیں،خطے میں امن کےلئے کوششیں جاری ہیں ،سیاسی و معاشی استحکام بھی خطے میں امن کے قیام سے ہی ممکن ہے،ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کے راستے پر آگے بڑھنا ہوگا،تیل قیمتوں میں کمی ،سٹاک مارکیٹ میں بہتری سے تمام ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے۔
ایران کےساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،ٹرمپ



















