کوئی بھی مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا، اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھ کو روکا جائیگا، مریم نواز

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی تر غیب اور اجازت نہیں دیتا ایسا کوئی مہذب معاشرہ نہیں جو مختلف عقائد رکھنے والوں پر تشدد کی حمایت کرتا ہو، مذہب و عقائد کی بنیاد پر تشدد قابل مذمت عمل ہے۔

مریم نواز نے کہا مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ، بڑھتا اسلامو فوبیا مثال،دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے،پاکستان ہر مذہب ، عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے، سب پاکستانی ہیں، کوئی تفریق نہیں، اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے،حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کےلئے پرعزم ہے ، مذہبی تفریق ،نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینا ہوگی، عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد و نفرت کا نشانہ بننے والے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اپیل کی تشدد،تعصب کے خلاف کھڑے ہوں،پرامن اور محفوظ معاشرے کےلئے کردار ادا کریں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سے ملتان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے کہاتاریخی شہر ملتان میں سیاحتی حب بننے کا پوٹینشل موجود ، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنا ،ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے، قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت دیگر تاریخی مقامات پر بحالی کےلئے اربوں سے پراجیکٹ شروع کیے ۔