بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ،سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ،ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کیوآر (QR) کوڈ کے ذریعے شکایات کے اندراج کی ڈیجیٹائیزیشن خوش آئند ہے، سفارتخانوں میں آویزاں کرکے رسائی میں اضافہ کیا جائے،کیوآر کوڈ کے ذریعے شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی آگہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے ذیادہ لوگ نظام کے ذریعے شکایات کا اندراج کراسکیں۔

دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر صحت مصطفی کمال نے ملاقات کی،صحت کے منصوبوں،بیماریوں کی روک تھام کےلئے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی۔