مسقط(مشرق نیوز)پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کرسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔
مسقط میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے بھارتی ٹیم کو 1-3 سے آوٹ کلاس کردیا،بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی ڈھیر ہوگئے۔
قبل ازیں پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں قطر کی ٹیم کو3صفر سے شکست دی،ایونٹ کا فائنل اتوار کو شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کرسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا



















