ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش کامنہ توڑ جواب،ٹی20ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کااعلان کر دیا،فیصلہ بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ میں کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا اجلاس میں 24 گھنٹوں میں پیدا ہونےوالی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا بنگلہ دیش کی قومی ٹیم بھارت نہیں جائےگی،فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ،جواب کے منتظر ہیں۔
ادھر بنگلہ دیش کے مشیر برائے کھیل نے اعلان کیا بنگلہ دیش ورلڈ کپ کھیلنے کےلئے بھارت کا دورہ نہیں کرےگا،فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ وفرقہ ورانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ۔
بنگلہ دیش کا ٹی 20ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان



















