ڈھاکہ (مشرق نیوز) بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کے اگلے ہی روز آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل ٹیم کے کے آر سے ریلیز کر دیا گیا، اس معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی حکومت کو تجویز پیش کی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم کو نہ بھیجا جائے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست پر مشیر کھیل بنگلہ دیش نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی۔ بعد ازاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے آئی سی سی کو باقاعدہ درخواست بھی دی گئی کہ ہمارے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کئے جائیں۔
اب تازہ ترین پیشرفت میں بنگلہ دیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کی اپنے ملک میں ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت بنگلہ دیش کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی لیگ پر پابندی غیرمعینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔
بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی



















