لاہور (مشرق نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق فہرست میں 89 کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے نام شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں سے کسی بھی قسم کی معاونت کرنا جرم ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوٰة، خیرات اور عطیات نہ دیں، ریاست مخالف کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے افراد قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازمی ہے، شہری زکوٰة، خیرات اور عطیات صرف چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔
پنجاب ، 89 کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست



















