تل ابیب: (مشرق نیوز)اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے ایران ،امریکہ کے درمیان سامنے آنے والے مجوزہ معاہدے کو اسرائیل کی بڑی ناکامی قرار دے دیا۔
یائر لاپڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ایران کےساتھ ہونے والے مجوزہ معاہدے میں اسرائیل جنگ کے دوران اپنے کسی بھی بڑے مقصد کو حاصل نہیں کرسکا،ایرانی حکومت اب بھی قائم ،میزائل پروگرام بدستور موجود اور تہران مستقبل میں جوہری پروگرام کو دوبارہ ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ،صورتحال وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مکمل ناکامی کا نتیجہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہانیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو خودمختار ریاست کی بجائے امریکہ کا کلائنٹ سٹیٹ بنا دیا،پریس کانفرنسوں، میڈیا مہمات یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کے ذریعے ناکامی کو چھپایا نہیں جاسکتا۔
نیتن یاہو ایران سے جنگ ہار گئے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر



















