ایران امریکہ امن معاہدہ،قومی اسمبلی میں تہنیتی قرارداد منظور


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی نے ایران امریکہ امن معاہدے پرتہنیتی قرارداد منظور کرلی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی قرارداد میں کہا گیا ایوان امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے،امن معاہدہ خطے اور پوری دنیا کے امن و استحکام کا سبب بنے گا،وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

قرار داد کے مطابق پاکستانی سفارتکاری نے ملک کو عالمی سطح پر قابل اعتماد، غیرجانبدار ثالث کے طور پر منوایا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے امن پسند، مثبت و تعمیری عالمی کردار کو سراہا گیا،امن کے قیام کےلئے پاکستان کافعال، ذمہ دارانہ،مصالحتی کردار قومی اعزاز ہے۔