پاکستان کی بھرپور سفارتی کامیابیاں، بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پاکستان کی بھرپور سفارتی کامیابیاں، بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا معرکہ حق میں بھارت کیخلاف دفاعی کامیابی ،ایران امریکہ کشیدگی میں نتیجہ خیزثالثی نے دنیابھرمیں پاکستان کو نئی پہچان دلا دی،بھارت واشنگٹن سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ،پاکستان پہلے ہی اپنا سفارتی لوہا منوا چکا۔

فوکس نیوز کے مطابق جی7سمٹ میں امریکی صدراوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات روایتی گرمجوشی کے بجائے صرف مصافحہ تک محدود رہی،دونوں رہنماوں کی ملاقات بظاہرتودوستانہ تھی مگرتناظرمیں کشیدگی نمایاں تھی،بھارت کئی سال تک پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرتارہاجبکہ پاکستان خطہ اورعالمی سطح پر اہم ترین ملک بن کرابھرا ۔