راولپنڈی:(بیورورپورٹ)اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کےساتھ خصوصی نشست میں کہابھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے پورے خطے خصوصاً پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
میڈیا انفلوئنسرز کےساتھ اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار کی اہم نشست میں بھارتی داخلی صورتحال، ہندوتوا نظرئیے، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے خلاف مبینہ بھارتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے کہابھارتی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ، بھارت ہندوتوا زدہ ناکام ریاست تاہم اپنے آپ کو بڑا دکھانے کی عادت پڑ گئی،بھارتی ریاست کی ناکامی کی وجوہات بڑھتی عدم برداشت و مذہبی شدت پسندی ہے، اکھنڈ بھارت کا غیر حقیقی خواب توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ، ہندوتوا نظرئیے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کر دیا ، بھارتی فوج بی جے پی کی متشدد اور مذہبی سیاست کی نذر ہو چکی۔
ذرائع کے مطابق میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا گیا تقسیم شدہ معاشرے کی موجودگی میں بھارت کے شائننگ انڈیا ہونے کا نعرہ محض ڈھکوسلہ ، بھارتی ریاست درحقیقت پولیس سٹیٹ کا نام،آزادی رائے اور فریڈم آف پریس ریاستی کنٹرول میں رکھا جاتا ہے، دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتل عام بھارت میں ہوسکتاہے،شدت غزہ اور فلسطین سے بھی بڑھ کر ہو گی۔
بھارت اندرونی بحران چھپانے کےلئے خطے میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے،سکیورٹی عہدیدار



















