بلوچستان کی خوشحالی و ترقی آئین کے دائرہ کار میں یقینی بنائیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بلوچ عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے پرعزم ،صوبے کی خوشحالی و ترقی آئین کے دائرہ کار میں یقینی بنائیں گے۔

اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال،ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود اورصوبے کی ترقی کےلئے تمام متعلقہ فریقین کوملکرکام کرناہوگا،بلوچستان میں سرگرم شرپسندعناصرکو عوامی حمایت یاکوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

نیشنل پارٹی کے صدر نے صوبے میں دہشتگردی کےخلاف آپریشن کی حمایت اور عوام کی خوشحالی کےلئے پارٹی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔