لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ،وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، نامور گلوکار راحت فتح علی خان، فاخر محمود اور گلوکارہ یشال شاہد نے پرفارم کیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر شیر علی گورچانی ،سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہری ملی نغموں پر جھومتے رہے ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ،شرکا نے معرکہ حق کے شہدا،غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
میوزک کنسرٹ کے آغاز میں قائداعظم کی زندگی پر بنائی گئی خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی ،وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے جشن آزادی پر بنایا گیا ملی نغمہ ریلیز کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا آزادی بڑی نعمت ہے، قدر کرنی چاہیے،آباو اجداد نے وطن بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ،شہدا،غازی تاقیامت فخر رہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں حاصل کررہا ہے،پنجاب اپنی کارکردگی کی بدولت باقی صوبوں میں نمبر ون ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان انتہائی سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل
اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت،تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے،وزیراعظم
امریکی فوج کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ آپریشن
سیاسی ہلچل،فضل الرحمن کی محمود اچکزئی سے ملاقات،متحدہ اپوزیشن قائم
وزیراعظم کی پیشکش خوش آئند،بات چیت ہونی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی
ڈیزل سستا ہونے پرٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد کمی
ظاہر جعفر کی سزائے موت کےخلاف درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ
سپیکر سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، قانون سازی پر تبادلہ خیال
عمران کی ہسپتال منتقلی فیصلے کیخلاف حکومتی درخواست واپس،دوبارہ دائر
پنجاب ،15دسمبر سے 15جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق



















