اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت دےدی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا صوبوں سے باہمی مشاورت کےساتھ آرٹیکل 164 کے تحت فیصلے ہوئے والنٹری کنٹروبیوشنز ہیں، مختلف ملک تو نہیں، پاکستانی عوام کا پیسہ ہے، آپ تو ڈیفالٹ کے دہانے پر ملک کو چھوڑ گئے تھے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا آپ وزیراعظم کےساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، قائد ایوان، حکومت کی جانب سے پھر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں، اپوزیشن کو پری بجٹ بریفنگ دینے کو تیار ، آئین کے پابند ہیں تمام سوالوں کے جواب دئیے جائیں لیکن آپ بیٹھیں تو سہی ماحول تو بنائیں۔
آئیں مل بیٹھیں،حکومت نے اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت دےدی



















