لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میںجنوبی پنجاب میں عملی و جامع ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کے مثبت اثرات براہ راست عوام کی زندگیوں پر مرتب ہو رہے ہیں،الیکٹرک بسیں جنوبی پنجاب میں جدید، ماحول دوست ،معیاری ٹرانسپورٹ کا بڑا انقلاب،اپنی چھت اپنا گھرپروگرام تاریخ کا سب سے بڑا ہاوسنگ اقدام بن کر سامنے آیا ،جنوبی پنجاب کے لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکسان ،لائیو سٹاک کارڈ نے دیہی معیشت میں نئی جان ڈال دی ،سکول میل پروگرام نے تعلیم، صحت ،سکولوں میں داخلوں کے نظام میں ریکارڈ بہتری پیدا ،ستھرا پنجاب، صاف پانی ، بیوٹیفکیشن پروگرام شہری و دیہی علاقوں میں حقیقی تبدیلی کی علامت ہیں، سڑکوں کی تعمیر و ترقی نے جنوبی پنجاب کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر بدل دیا ،رمضان پیکیج، دھی رانی، مینارٹی کارڈ و دیگر فلاحی پروگرام عوامی ریلیف کی ضمانت ،کچے کے علاقوں میں امن و ترقی تاریخی کامیابی جو ریاستی رٹ ، عوامی فلاح کے نئے دور کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاحکومت نے جنوبی پنجاب میں تعلیمی سہولیات کے فروغ کےلئے طلبہ و طالبات میں مجموعی طور پر 10,244 لیپ ٹاپس تقسیم کیے،ہونہار ،مستحق طلبہ کےلئے 33,004 سکالرشپس جاری کیے گئے،اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کے تحت کیے جا رہے ہیں، مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا ،اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو مزید وسیع کرنا ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں موثر کردار ادا کر سکیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پی ٹی آئی نے 9 مئی سے کچھ نہیں سیکھا،اپوزیشن کی تقریر بغاوت سے شروع ہوکر ہتھیاروں پر ختم ،تنقید کرنے پر ثبوت مانگا جائے تو پاس کچھ نہیں ہوتا،سیاسی تعصب کی عینک پہننے والے جنوبی پنجاب کا کندھا استعمال نہ کریں، مریم نواز نے تمام منصوبوں میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ترجیح دی ،عوام وزیر اعلیٰ کو دعائیں دے رہے ہیں۔
سیاسی تعصب کی عینک پہننے والے جنوبی پنجاب کا کندھا استعمال نہ کریں، عظمیٰ بخاری



















