واشنگٹن:(خواجہ فاروق)پاکستان ،امریکہ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
سینیٹرمحمود الحسن ،سلیم مانڈوی والا پر مشتمل پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی پارلیمنٹ کا دورہ کیا،سینیٹرز وکانگریس اراکین سے ملاقاتیں کرکے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
کانگریس مین ران ایسٹس نے کہادونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دیاجانا چاہیے،امریکی پارلیمانی وفد نے دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان آنے کا وعدہ کرلیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا امریکہ ،پاکستان کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں ہونے چاہئیں ،پارلیمانی سطح پر روابط بھی نہایت اہم ہیں،واشنگٹن کے کیپٹل ہل میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستانی ،امریکی وفود کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
پاکستان ،امریکہ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کا باضابطہ آغاز



















